ننکانہ : مضر صحت دودھ کی فرووخت روج پر ، شہری بیماریوں کا شکار

ننکانہ : مضر صحت دودھ کی فرووخت روج پر ، شہری بیماریوں کا شکار

  

ننکانہ صاحب(نمائندہ خصوصی)شہر بھر میں مضرصحت اور ملاوٹ شدہ دودھ، دہی کی فروخت کا سلسلہ جاری، شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونا شروع ہوگئے، وزیراعلیٰ پنجاب اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب سمیت دیگر حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں مضر صحت اور ملاوٹ شدہ دودھ ، دہی کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے دودھ فروش حضرات کیمیکل اور کھاد سمیت دیگر کیمیکلز کا استعمال کرکے مصنوعی دودھ تیار کرتے ہیں پھر باآسانی شہر کی مختلف دوکانوں پر فروخت کردیتے ہیں مذکورہ مضر صحت ا ور ناقص دودھ پینے سے شہریوں کی بڑی تعداد مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونا شروع ہوگئی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ فوڈ اور محکمہ صحت سمیت دیگر ادارے مضر صحت دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے خاموش تماشائی کا کردار کرنے میں مصروف ہیں ۔

شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزداراور ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد سمیت دیگر حکام سے فوری نوٹس لینے اور ذمہ داران کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -