تحصیل کمپلیکس مریدکے کی رجسٹریشن برانچ میں کرپشن عروج پر

تحصیل کمپلیکس مریدکے کی رجسٹریشن برانچ میں کرپشن عروج پر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کالاشاہ کاکو (نامہ نگار)تحصیل کمپلیکس مریدکے کی رجسٹریشن برانچ میں کرپشن عروج پر،تبادلہ ہونے کے باوجود رجسٹری محرر سیاسی قوت کی پشت پناہی کی بنا پرتبادلہ رکوا کر موجود،شہر یوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ،شہریوں کا ڈی سی شیخوپورہ سے نوٹس کا مطالبہ۔بتایا گیا ہے کہ تحصیل کمپلیکس مریدکے کی رجسٹریشن برابچ میں عرصہ دراز سے تعینات رجسٹری محرر بنیامین نے رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ اور رجسٹری کے ریٹ مقرر کررکھے ہیں ،رشوت نہ دینے والے کی رجسٹری کو اعتراض لگا کر رکھ دیا جاتاہے اور رشوت کے پیسے لے کر رجسٹری پاس کی جاتی ہے۔تبادلہ ہونے کے باوجود سیاسی پشت پناہی کی بنا پر تبادلے کو رکوا کر کام کر رہا ہے۔
اور شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر رشوت کا پیسہ اکٹھا کر رہا ہے۔شہریوں کا ڈی سے شیخوپورہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ اور کہا کہ ایسے کرپٹ رجسٹری محرر سے ان کی جان چھڑائی جائے تاکہ وہ سکھ کا سانس لے سکیں ۔

مزید :

علاقائی -