اراضی فراڈ کیس، افضل کھوکھر، شفیع کھوکھرکی قبل از گرفتاری ضمانتیں منظور

اراضی فراڈ کیس، افضل کھوکھر، شفیع کھوکھرکی قبل از گرفتاری ضمانتیں منظور

  

لاہور(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے راہنمااوررکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر اور ان کے بھائی شفیع کھوکھر اراضی فراڈ کیس میں قبل از گرفتاری ضمانت کرانے سیشن عدالت پہنچ گئے، عدالت نے افضل کھوکھر اور شفیع کھوکھر کی قبل از گرفتاری ضمانت 50،50ہزارروپے کے مچلکوں کے عوض منظورکرلی ۔رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر اور ان کے بھائی شفیع کھوکھر کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر ایڈیشنل سیشن جج فرقان احمد نے سماعت کی ،پولیس کے مطابق افضل کھوکھراور ان کے بھائی کیخلاف تھانہ سندر میں اراضِی کے فراڈ کا نیا مقدمہ درج ہے، یہ مقدمہ پٹواری غلام دستگیر کی مدعت میں مقدمہ درج کیا گیاہے ،پولیس کا موقف ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر افضل کھوکھر اور ان کے بھائیوں پر اپنا سیاسی اثررسوخ کے زور پر ز مین کا خلاف قانون استعمال کرانے اور جائیداد بنانے سے متعلق پولیس کی تحقیقات جاری ہیں، ان پر ایف آئی ارز درج کی جا رہی ہیں جبکہ افضل کھوکھراوران کے بھائی نے اپنے وکیل کی وساطت سے موقف اختیار کیا کہ وہ بے گناہ ہیں، کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں، اپنی صفائی میں شواہد پیش کرنے کیلئے درخواست ضمانت منظور کی جائے، جس پر عدالت نے افضل کھرکھر اور بھائی شفیع کھوکھر کی دو ہفتوں کے لئے قبل از گرفتاری کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 50، 50ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیاہے۔

مزید :

علاقائی -