وزیر اعلیٰ سندھ اخلاقی طور پرمستعفی ہوجائیں، شفقت محمود

وزیر اعلیٰ سندھ اخلاقی طور پرمستعفی ہوجائیں، شفقت محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کو اخلاقی طور پر استعفیٰ دے دینا چاہیے،ماضی میں ن لیگ والے زرداری کیخلاف تھے اور اب یہ آصف زرداری کی حمایت کررہے ہیں،حکومت کا سندھ میں گورنر راج لگانے کاکوئی ارادہ نہیں ،مسلم لیگ (ن) والے ایک طرف منی لانڈرنگ جے آئی ٹی رپورٹ پر حتمی فیصلے کے انتظار میں ہیں مگر دوسر ی طرف نواز شریف کیخلاف 2حتمی فیصلے ماننے کو تیار نہیں۔وہ پیر کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کررہے تھے۔ شفقت محمود نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق اخلاقی طور پر مراد علی شاہ کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔ ہمارا ہرگز گورنر راج کا ارادہ نہیں ہے۔ سندھ حکومت پوزیشن کھودیتی ہے تو آئین میں گنجائش موجود ہے۔ جے آئی ٹی رپورٹ پر نام قانون کے مطابق ای سی ایل میں ڈالے گئے۔ عدالت کے پاس اختیارات ہیں وہ کسی کا نام بھی ای سی ایل سے ہٹا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) والے ایک جگہ کہتے ہیں منی لانڈرنگ جے آئی ٹی رپورٹ پر حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے اور دوسری طرف یہ لوگ نواز شریف کیخلاف 2حتمی فیصلے ماننے کو تیار نہیں۔ یہ لوگ کرپشن بے نقاب کرنے والے ہر ادارے کو برا بھلا کہتے ہیں۔ ماضی میں ن لیگ والے زرداری کیخلاف تھے اور اب یہ آصف زرداری کی حمایت کررہے ہیں۔