محکمہ داخلہ پنجاب نے ایک لاکھ سے زائد اسلحہ لائسنس معطل کردیئے

محکمہ داخلہ پنجاب نے ایک لاکھ سے زائد اسلحہ لائسنس معطل کردیئے

  

لاہور (آن لائن)محکمہ داخلہ پنجاب نے ایک لاکھ سے زائد اسلحہ لائسنس معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جبکہ اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائز کروانے کیلئے 31 دسمبر تک کی مہلت دی گئی تھی۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلحہ لائسنس بروقت کمپیوٹرائز نہ کرنے کی وجہ سے معطل کئے گئے ہیں جبکہ اسلحہ لائسنس رکھنے والوں کو 31 دسمبر 2018 تک مینول آرمز لائسنس رجسٹرڈ نہ کروانے کی صورت میں اسلحہ لائسنس منسوخ کئے جانے کے بارے میں کہا گیا تھا اور اسلحہ ضبط کرنے کا بھی عندیہ دیا گیا تھا اس کے علاوہ لائسنس رکھنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں ایسے تمام افراد جن کے پاس کسی قسم کا بھی اسلحہ موجود تھا اور ان کا اسلحہ لائسنس 31 دسمبر 2018 تک کمپیوٹرائز کروائیں تاکہ ناجائز اسلحہ کی روک تھام میں آسانی ہو سکے۔

اسلحہ لائسنس

مزید :

کراچی صفحہ اول -