نواز شریف پرتاحال ایک بھی پائی کی کرپشن ثابت نہ ہوسکی، انجینئر ا مقام

نواز شریف پرتاحال ایک بھی پائی کی کرپشن ثابت نہ ہوسکی، انجینئر ا مقام

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئرامیرمقام نے کہا ہے کہ نوشہرہ کلاں کے دردناک واقعے کے سفاک ملزمان فوری گرفتار کئے جائیں ملزمان کی گرفتاری میں مشکلات ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں پولیس سائنسی طریقوں سے فوری طورپر ملزمان کو گرفتار کریں متاثرہ خاندان کی فوری طورپر مالی امداد کی جائے اور ان کو مفت قانونی مدد فراہم کی جائے صوبائی حکومت اس قسم کی دردناک واقعات کی روک تھام کو یقینی بنائیں کیونکہ اس قسم کے واقعات دن بدن اضافہ ہورہا ہے درندہ صفت ملزمان کو بہت جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلائیں ایسے جیسے ظالم اور درندہ صفت ملزمان کو سرعام چوکوں میں پھانسی دینی چاہیے صوبائی حکومت متاثرہ خاندان کی مالی امداد کو یقینی بنائیں مسلم لیگ ن کے مرکزی اور صوبائی قائدین متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اپنے آپ کو اکیلے نہ سمجھے پولیس جدید طریقوں سے تفتیش کریں ان خیالات کااظہارانہوں نے نوشہرہ کلاں خاتو خیل کے رہائشی متاثرہ بچی مناحل کے والد شاہ سید اور ان کے خاندان سے تعزیت اور اظہار ہمدردی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اور متاثرہ خاندان کے لئے 50 ہزار روپے امداد کا بھی اعلان کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما اختیار ولی خان نے بھی متاثرہ خاندان کو یقین دلایا کہ ملزمان کو بہت جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایاجائے انہوں نے کہا کہ سات سالہ بچی مناحل کے ساتھ ہونے والا دردناک واقعہ حکومت اور پولیس کیلئے ایک چلینج ہے اور اس کی تفتیش کو سائنسی اور جدید طریقوں کو استعمال کرکے بہت جلد گرفتارکرکے کیفر کردار تک پہنچائیں انہوں نے کہا کہ اس قسم کی ظالمانہ وارداتوں میں ملوث ملزمان سرعام چوکوں میں پھانسی پر لٹکانے کے قابل ہیں کیونکہ اس قسم کے درندہ صفت ملزمان کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہوسکتے انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دلایا کہ ہماری پوری قیادت متاثرہ خاندان کی بھرپور امداد کرے گی وہ اپنے آپ کو اکیلے نہ سمجھے اور ہم سب ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں آخر انہوں نے بچی کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

شیرگڑھ(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف پر تا حال ایک بھی پا ئی کی کرپشن ثابت نہ ہوسکی ان کے خلاف کرپشن کے بنا ئے گئے کیسز مفروضوں پر مبنی ہیں پی ٹی آئی کی حکومت نیب کو سیا سی انتقام لینے کیلئے استعمال کر رہی ہے عمران خان اپنے کا بینہ کے وزیر وں کے نام بھی ای سی ایل میں ڈل دیں پھر قو م ما نے گی کہ احتساب بلا امتیاز ہو رہا ہے قوم کو پی ٹی آئی کی حکومت نے مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا احتساب اور کرپشن کارٹہ عمران خان قوم کی نظریں اپنے انتخابی وعدوں سے ہٹا نے کیلئے لگا رہے ہیںیو سی جلا لہ سے تحصیل کو نسل کی نشست کی جیت درحقیقت پی ٹی آئی کی حکومت پر عوام کے عدم اعتماد کی طرف پہلا قدم ہے وہ پی کے 55 سے لیگی ایم پی اے جمشید خان مہمند کی رہا ئشگا ہ پر لیگی کا رکنا ن اور میڈیا کے مقامی نما ئندوں کے ساتھ گفتگوکر رہے تھے وہ شیرگڑھ میں ایم پی اے جمشید خان مہمند کے چھوٹے بھا ئی نواب علی خان مہمند کو ضمنی بلد یا تی انتخابات میںیو سی جلا لہ سے تحصیل کونسل تخت بھا ئی کی نشست کی جیت پر مبارکباد دینے کے لئے آئے تھے انہوں نے اس موقع پر تحصیل کو نسل کے انتخابات جیتنے والے تحصیل کونسلرنواب علی خان مہمند ، ایم پی اے جمشید خان مہمند، مقامی لیگی قائدین اور کا رکنا ن کو مبا رکباد دی انہوں نے مزید کہاکہ یو سی جلا لہ سے تحصیل کونسل کی نشست پر مسلم لیگ (ن)کی جیت درحقیقت پی ٹی آئی اور عمران خان کی حکومت پر عوام کے عدم اعتماد کی طرف پہلا قدم ہے قوم پی ٹی آئی کی حکومت کی مسلسل نا کامی پر پی ٹی آئی اور عمران خان سے متنفر ہو رہی ہے عمران خان نے انتخابی مہم کے دوران قوم سے جھوٹے وعدے کئے تھے وہ اور ان کی حکومت قوم کے ساتھ اپنا ایک بھی انتخابی وعدہ نہ نبھا سکی انہوں نے کہا کہ عمران خان حکومت کرپشن کے نام پر چلا نا چا ہتے ہیں اس لئے ہر قدم پرکرپشن کرپشن کرتے پھرتے ہیں مگر حکومتیں کرپشن کا رٹہ لگا نے سے نہیں چل سکتی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان میں اگر ذرہ برابر ہمت ہو تو اپنے وزراء کے نام بھی ای سی ا یل میں ڈال دیں تو پوری قوم تسلیم کر ے گی کہ احتساب کا عمل شفاف ہے ہم احتساب کے مخالف نہیں مگر احتساب اگر ایک جماعت اور ایک خاندان کا ہو رہا ہو تو پھر یہ احتساب احتساب نہیں احتساب کے نام پر انتقام ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)اور میاں نواز شریف خاندان کو سیا ست کے میدان سے آؤٹ کر نے کی ناکام سازش کی جا رہی ہے مگر کو ئی ما ئی کا لعل مسلم لیگ (ن)اور میاں نوازشریف خاندان کو سیا ست کے میدان سے اتنی آسانی سے آؤٹ نہیں کر سکتا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان مخالفین پر اتنے مظالم ڈھا دیں تا کہ کل وہ خود ان مظالم کو برداشت کر سکے اس موقع پروہ کچھ دیر کیلئے ایم پی اے جمشید خان کی رہائشگاہ شیرگڑھ ٹھہرے اور لیگی کا رکنان کے وفود کے ساتھ ملاقات اور ملکی سیا سی صورت حال پر گفتگو کی

مزید :

کراچی صفحہ اول -