فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی میں کڑوروں روپے کی کرپشن کا معاملہ

فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی میں کڑوروں روپے کی کرپشن کا معاملہ

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر )سندھ ہائیکورٹ میں فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی میں کڑوروں روپے کی کرپشن کا معاملہ، عدالت نے وائس چیئرمین سلطان قمر صدیقی کی درخواست ضمانت کی سماعت 14 جنوری تک ملتوی کردی۔پیرکوسندھ ہائی کورت میں سماعت کے موقع پر جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کہا کہ کیس میں اہم دلائل ہونا ہیں اس لیے سردی کی چھٹیوں کے بعد تفصیل سے سنیں گے،سلطان قمر صدیقی پر فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی میں غیر قانونی بھرتیوں اور کرپشن کے الزمات ہیں،سلطان قمر صدیقی پر سانحہ صفورا میں ملوث دہشتگردوں کو اسلحہ فراہم کرنے کا مقدمہ بھی اے ٹی سی میں زیر سماعت ہے،سلطان قمر صدیقی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -