زہریلا کھانا کھانے سے دو بچوں کی ہلاکت سے متعلق کیس

زہریلا کھانا کھانے سے دو بچوں کی ہلاکت سے متعلق کیس

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس میں زہریلا کھانا کھانے سے دو بچوں کی ہلاکت سے متعلق کیس میں نجی ہوٹل کے مالک ندیم ممتاز نے گرفتاری سے بچنے کے لئے سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت حاصل کرلی ۔پیرکوعدالت نے نجی ہوٹل کے مالک کی دو لاکھ میں ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم کو ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا نجی ہوٹل کا مالک سٹی کورٹ سے ضمانت مسترد ہونے پر فرار ہو گیا تھا،کیس میں دو ملزمان عدنان علی اور عامر اختر شیخ جیل میں ہیں،دس نومبر کو بچوں کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا تھا،مقدمہ بچوں کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا،ملزمان کے خلاف تھانہ ساحل میں مقدمہ درج کیاگیاتھا

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -