صوابی ،طالبہ گھر کے اندر واش روم میں گیزر پھٹنے سے جاں بحق

صوابی ،طالبہ گھر کے اندر واش روم میں گیزر پھٹنے سے جاں بحق

  

صوابی ( بیورورپورٹ)یونیورسٹی آف صوابی کی شعبہ مائیکرو بیالوجی کی طالبہ گھر کے اندر واش روم کی گریزر پھٹ جانے سے جاں بحق ہو گئی۔ بتایا گیا ہے کہ مسماۃ(ن) گذشتہ رات گھر میں موجو د تھی کہ اس دوران واش روم میں لگی ہوئی گریزر پھٹ گئی جس سے وہ بری طرح زخمی ہو کر جاں بحق ہو گئی متوفیہ یونیورسٹی آف صوابی کی شعبہ مائیکرو بیا لوجی کی ساتویں سمسٹر کی طالبہ تھی ۔ ان کی نماز جنازہ پیر کے روز ان کے آبائی گاؤں موضع تورڈھیر ضلع صوابی میں ادا کی گئی جس میں یونیورسٹی آف صوابی کے سٹاف کے علاوہ طلباء اور عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مرحومہ کی رسم قل کل بروز بدھ ادا کی جائے گی#

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -