خالد مقبول صدیقی مردم شماری میں ستر لاکھ کم گنے کا مقدمہ لڑیں ، مصطفی کمال

خالد مقبول صدیقی مردم شماری میں ستر لاکھ کم گنے کا مقدمہ لڑیں ، مصطفی کمال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر )چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال نے کہاکہ پی ایس پی وقت کے ساتھ نکھر رہی ہے انشاء اللہ پی ایس پی کامیابی ضرور حاصل کرے گی کیونکہ ہمارا راستہ حق و سچ کا ہے اورہم مشعلیں جلانے والے لوگ ہیں جب تک جئے گے مشعلیں جلا کر جئے گئے،ایک ہونے کی باتیں کرنے والے اور مہاجر نام کو اپنی سیاست کیلئے استعمال کرنے والے کراچی کی ابادی ستر لاکھ کم ظاہر کرنے والے کراچی کے عوام کے بنیادی مسائل پر آواز بلند کریں۔ میدان میں آئیں میں اور پی ایس پی کارکنان کے خود ان کے ساتھ کھڑے ہونگے, چھیاسی والے پارٹی بنائیں گے انہیں چھیاسی والی پارٹی نہیں بلکہ لیڈر شب چاہیے الیکشن لڑ رہے تھے تو چھیاسی والی پارٹی یاد نہیں اور ہارنے پر چھیاسی والی پارٹی یاد آگئی،چھیاسی والی پارٹی چھوڑو خود کو اوپر سے نیچے تک چھیاسی کا بناو،جب تک کراچی سے وزیراعلی نہیں لیں گے اس وقت تک سندھ کے حالات نہیں بدلیں گے،جئے سندھ کل پورے سندھ سے ووٹ لے لیں تو کیا اسکا وزیراعلی بننے دینگے نہیں،ایم کیو ایم کا وزیراعلی کبھی نہیں آسکتا اگرایم کیو ایم کوپورے ملک سے نشتیں لے لیں تب بھی ڈرائیونگ سیٹ نہیں دینگے ایم کیو ایم پر داغ لگے ہیں،کارکنان بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں کیونکہ کراچی کے پاس ہمارے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں،ہم تو ہارے ہوے لوگ ہیں پھر بھی ہمارا قتل کیا جارہا ہے۔ کیونکہ دشمن کو معلوم ہے کے انکے مذموم مقاصد میں سب سے بڑی رکاوٹ پی ایس پی ہے،میں نے آفر دی ہے کہ چھوڑ دیتے ہیں پی ایس پی اور ایم کیو ایم چلے آئیں بات کرتے مہاجروں کی، کس میں فائدہ ہے میں کہتا ہوں تیس سال تک تو اکٹھے تھے لیکن کیوں سارے مسائل حل نہیں ہوئے جب کیا دودھ کی نہریں بہہ رہی تھی انہوں نے کہاکہ چار سے دوبارہ سترہ نشستوں پر چلے جاؤ گے توکیا کرلوگے جب آپ سترہ نشستوں پر تھے تو اس وقت مسائل اس قوت کراچی والوں کے کچھ نہیں کیا تو ابھی کچھ نہیں کر سکتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایس پی کے تحت ڈسٹرکٹ ایسٹ کے جنرل ورکرز اجلاس کے شرکا ء سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس مو قع پر پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی سمیت دیگر مرکزی ذمہ داران بھی موجود تھے۔ انہوں نے مہاجروں سے مخاطب ہوکر کہا کے مہاجروں کا فائدہ کس بات میں ہے میری ایک نسل اسلحہ پکڑ ڈیوٹی دے رہی تھی ایک نسل قبروں میں چلے گئی ہے اور ایک نسل دنیا بھر میں در بدر بھٹک رہی ہے کبھی سندھی سے لڑائی ہو رہی تھی کبھی بلوچ سے میری تین نسل برباد ہو گئی، ایک پارٹی کا میئر ہے اور وفاقی وزراء ہیں لیکن شہر میں نہ پانی نہ گیس اور نہ ہی بجلی ہے اس شہر کا مسلہ اختیارکا نہیں بلکہ کردار کا ہے،موجودہ میئر کو نیویارک کے اختیارات دے دیئے جائیں یہ اسے بھی اورنگی ٹاؤن بنا دیں گے اگر ہم اچھے انسان نہیں تو جتنا اختیار مل جائے وہ جہنم میں جانے کا باعث بنے گا،مہاجر نام پر سیاست سے مہاجروں کو سب سے زیادہ نقصان ہے انہوں نے کہاکہ کارکنوں نام والے نہیں بنو بلکہ کردار والے بنو کیونکہ نام مٹ جائے گا مگر کردار تاحیات یاد رہے گا اس لئے کارکنان اپنا کردار بلند کریں تاکہ دنیاوی کامیابی ملنے کے بعد رسوا نہ ہوں انہوں نے کہاکہ ریاست ماں جیسی ہوتی ہے وہ بچوں کی سر زنش کرتی ہے لیکن گھر سے نکال کر بھوکا مرنے کے لیے نہیں چھوڑتی انہوں نے کہاکہ تجاوزات کے نام پر ایک ماہ کے دوران ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو بے روزگار کردیا گیا، گھروں سے بے گھر کر رہے ہیں اور انہیں گھروں سے نکال کر کھلے آسمان تلے چھوڑا دیا جا رہا ہے انہوں نے کہاکہ پی ایس پی کے وجود سے لیکر آج تک نئی تاریخ رقم کر رہی ہے اللہ نے جو ہم سے کام لیا وہ کسی مجعزہ سے کم نہیں ہے آج کے دور میں انسان دولتِ کے پیچھے بھاگ رہا ہے دنیاوی چیزیں حاصل کرنے کے لئے کچھ بھی کر سکتا ہے،حالیہ الیکشن میں پی ایس پی کو بد ترین شکست کا سامنا کرنا پڑادنیا یہ سمجھ بیٹھے تھی 26 جولائی کو پی ایس پی کے دفاتر بند ہو جائیں گے،مصطفی کمال اور انیس قائم خانی اگلے فلائٹ سے پاکستان سے چلے جائیں گے میرے رب کا احسان دیکھو پانچ ماہ گزارنے کے باوجود بھی پی ایس پی اپنی جگہ قائم و دائم ہیں دنیا کو حسرت ہی رہے گی کے پی ایس پی کا کوئی دھڑا نکل کر دوسری پارٹی میں شاملِ ہوجائے انہوں نے کہاکہ میرے ساتھیوں میں نے اقتدار لالچ کے لئے کام نہیں کیا بلکہ انسانیت کی بھلائی کے لئے یہ کام شروع کیا میں اور میرے ساتھی جہاد کر رہے ہیں۔