ضلع کرم پاڑہ چمکنی کے نوجوانوں کا احتجاجی مظاہرہ

ضلع کرم پاڑہ چمکنی کے نوجوانوں کا احتجاجی مظاہرہ

  

پشاور( سٹی رپورٹر)ضلع کرم پاڑہ چمکنی کے نوجوانوں نے ضلع کرم ابراہیم زئی اور مرغیہ چینہ قبائل کے درمیان جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ اور بدامنی پھلانے کے خلاف اتوار کے شب پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے جس پر اپنے مطالبات درج تھے مظاہرے کی قیادت سعیداللہ قبائلی ، سعید راہی، انورچمکنی اور دیگر کررہے تھے مظاہرین کا کہناتھا کہ ضلع کرم میں امن بحال ہوچکاہے لیکن چند شرپسند وں کی وجہ سے ابراہیم زئی اور مرغیہ چینہ قبائل کے درمیان فائرنگ ہوئی جس کے بعد بھاری اسلحے کااستعمال بھی ہوگیاتھا جو قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ لوئر اور سنٹرل کرم میں بھاری اسلحے کے خلاف اپریشن بھی ہواتھا لیکن اس کے باوجود بھی ابراہیم زئی اور مرغیہ چینہ کے درمیان معمولی سے تنازعے میں بھاری اسلحے کا استعمال ہوا انہوں نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں لیکن چند شرپسند کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر ضلع کرم میں فسادات کا خطرہ پیدا ہوگیاہے جس کی روک تھام کیلئے حکومت کو بروقت اقدامات کی ضرورت ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھاری اسلحے کے استعمال کرنے والوں کے خلاف اپریشن کیاجائے اور اس فائرنگ کے بعد امن کی بحالی کیلئے تمام اداروں کو متحرک ہوکر اقداما ت کی جائے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -