حکمران احتساب میں سنجیدگی اختیار کریں، قاری زواربہادر

حکمران احتساب میں سنجیدگی اختیار کریں، قاری زواربہادر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر)جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ کڑا حتساب ملک کی بقاء ،سلامتی اور ترقی کے لئے انتہائی ضروری ہے لیٹروں کے خلاف احتساب کی کاروائی کو مزید سخت کرکے قومی دولت کو جلدواپس لایا جائے ۔حکمران احتساب میں سنجیدگی اختیار کریں اور مجرموں کا واویلا سننے کی بجائے قوم کی لوٹی ہوئی دولت کی واپسی کا جلد انتظام کریں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دولت لوٹنے والوں کا کڑا احتساب وقت کی اہم ضرورت ہے جن لوگوں نے ملکی دولت کو لوٹا اور وطن عزیز کو ان بدترین حالات تک پہنچایا وہ کسی رورعایت کے حق دار نہیں ہیں قوم آئے دن اس کا انتظار کررہی ہے کہ پاکستان کے اربوں ڈالر لیٹروں سے واپس آتے اور ملک و قوم اپنی منزل کی طرف کب گامزن ہوتے ہیں ۔

۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ احتساب کے شکنجے میں آنے والوں سے کسی قسم کا این آر او کرنا ملک و قوم کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بلا خوف و خطر اور بلاامتیاز احتساب ملک وقوم کے لئے زندگی کا پیغام ہے اس لئے وقت کا تقاضہ ہے کہ سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر بلا امتیاز احتساب اور آپریشن کیا جائے اور وطن عزیز کو تمام گندی مچھلیوں ، لٹیروں اور عوام کا حق تلف کرنے والوں سے پاک کرکے ان عناصر کو نشان عبرت بنا دیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی اور صوبائی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔مفتی تصدق حسین ملک محبوب الرسول قادری،حافظ نصیر احمد نورانی ،رشید احمد رضوی،ایم اے مہر ،مولانا محمد سلیم اعوان،مفتی جمیل احمد رضوی ،مولانا طاہر شریف،پیر غلام رسول نقشبندی،قاری خلیل احمد مہروی،حاجی شوکت علی ،مولانا لیاقت رضوی، مولانا سعید نعیم، پیر منیر احمد قادری، مولانا شبیر حسین فریدی،چودھری غلام محمد اور دیگرعہدیداروں نے شرکت کی ۔