ٹولنٹن مارکیٹ میں کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کو بھاری جرمانے

ٹولنٹن مارکیٹ میں کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کو بھاری جرمانے

  

لاہور (جنرل رپورٹر)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے انفورسمنٹ ونگ کی جانب سے ٹولنٹن مارکیٹ میں غیر قانونی طور پر کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے چالان کیے گئے ۔انفورسمنٹ آپریشن کی قیادت سربراہ انفورسمنٹ ونگ آف ایل ڈبلیو ایم سی جمیل خاور نے کی۔ ٹولینٹن مارکیٹ میں ایل ڈبلیو ایم سی انفورسمنٹ ونگ کی جانب سے 90000،روپے مالیت کے 47 سے زائد چالان کئے گئے ہیں۔اس سے پہلے ٹولنٹن مارکیٹ میں خاص طور پر صفائی آگاہی سرگرمیوں کا انعقاد کرتے ہوئے دکانداروں کو صفائی کی تاکید کی گئی تھی۔ سربراہ انفورسمنٹ ونگ جمیل خاور نے بتایا کہ محکمہ اور اس کے ورکرز دن رات ایک کر کے شہر کو صاف کرنے میں مصروف عمل ہیں وہیں شہریوں کے عدم تعاون اور غیر قانونی طور پر کوڑا کرکٹ پھینکنے کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ شہریوں میں احساسِ ذمہ داری کے شعور کے لیے ان چالان کا کیا جانا ازحد ضروری اقدام ہے۔ سربراہ انفورسمنٹ جمیل خاور نے مزید بتایا کہ صفائی کے چالان سے کوئی بھی مبرا نہیں۔

اس موقع پر ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی فرخ قیوم بٹ نے آگاہ کیا کہ شہریوں میں بیداری شعور کے حوالے خصوصی صفائی آگاہی مہم کا انعقاد ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے سارا سال کیاجاتا ہے۔ آگاہی کے ساتھ ساتھ اب سے باقاعدہ چالان بھی کئے جائیں گے ۔پہلا مرحلہ آگاہی دینا تھا۔ آگاہی کے بعد چالان کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -