حکومت کا 100روزہ پلان ڈھونگ ثابت ہوا،اشرف بھٹی

حکومت کا 100روزہ پلان ڈھونگ ثابت ہوا،اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت کا 100روزہ پلان ایک ڈھونگ ثابت ہوا اور اس دوران حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح سے ناکام ثابت ہوئی ہے مہنگائی ، غربت ، بے روز گاری میں اضافہ ہوا عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہم امید کرتے ہیں کہ نئے سال کے موقع پر حکومت ماضی والی غلطیاں نہیں کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہونا تہ یہ چاہئے کہ عالمی مارکیٹ کے تناسب سے یہاں پر بھی پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی بجائے کمی ہونی چاہئے مہنگائی نے تو عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے الیکشن کے وقت عوام کو بیوقوف بنایا نئے پاکستان کا لالچ دے کر مینڈیٹ کو چوری کرکے حکومت بنائی مگر افسوس عوام کی امیدوں پر پانی پھر گیا۔

اور اب عوام ان سے رخصت ہونے کی دعائیں مانگ رہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -