کمپریسر استعمال کرنیوالوں کے گیس کنکشن منقطع کرنے کا فیصلہ

کمپریسر استعمال کرنیوالوں کے گیس کنکشن منقطع کرنے کا فیصلہ

  

لاہور(سٹی رپورٹر)سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز (ایس این جی پی ایل ) نے گیس کمپریسر کے استعمال کے ذریعے دوسرے صارفین کی حق تلفی کرنے والوں کے خلاف مہم کا آغاز کردیا ہے۔ واضح رہے کہ موسمِ سرما میں گیزر اور ہیٹر کے استعمال کے باعث گیس کی طلب و رسد میں فرق پیدا ہوجاتا ہے۔ایسی صورتحال میں بعض صارفین گیس کمپریسر کااستعمال کرتے ہیں جو نہ صرف خود اُن کے لیے خاموش بم کا کام کرتا ہے بلکہ آس پاس کے صارفین کے گھروں میں گیس پریشر میں زبردست کمی کا باعث بھی بنتا ہے۔ اس صورتحال کے پیشِ نظر سوئی ناردرن گیس نے کمپریسر کے استعمال کے خلاف مہم کا اعلان کیا ہے جس کے تحت کمپریسر کا استعمال کرنے والے صارف کا گیس کنکشن منقطع کردیا جائے گا۔یہاں یہ واضح کیا جانا ضروری ہے کہ صارف کو کنکشن کی بحالی کے لیے ری کنکشن چارجز اور جرمانہ بھی ادا کرنا لازم ہوں گے۔ اس حوالے سے ادارے نے صارفین کو اطلاع دینے کے لیے اخبارات کے ذریعے اشتہاری مہم کا بھی آغاز کردیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -