ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا شہر کا دورہ ، صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا

ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا شہر کا دورہ ، صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ ...

  

لاہور (جنرل رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر لاہور ویٹ مینجمنٹ کمپنی فرخ قیوم بٹ نے شہر لاہور کا اچانک دورہ کر کے صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی فرخ قیوم بٹ نے ترک کنٹریکٹرز کے افسران اور ایل ڈبلیو ایم سی کی سینئر انتظامیہ کے ہمراہ چمڑا منڈی، ہربنس پورہ، دروغہ والہ، چائنہ سکیم، مغل پورہ سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیااور صفائی ستھرائی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور شہر کی صفائی میں کسی بھی قسم کی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

،کرسمس کے باعث ورکرز کی فیلڈ میں کمی کے باوجود شہر میں صفائی ستھرائی کو ممکن بنایا جارہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -