سکول اتھارٹیز داخلوں کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی، خدیجہ فاروقی

سکول اتھارٹیز داخلوں کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی، خدیجہ فاروقی

  

لاہور (جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی صدر شعبہ خواتین پاکستان مسلم لیگ پنجاب نے سکول اتھارٹیز کی جانب سے داخلوں کا ہدف حاصل کرنے پر بری طرح ناکامی پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروادی ۔اپنی تحریک التوائے کار میں انہوں نے کہا کہ سال2018-19میں سکولوں کی داخلہ مہم کے لیے رکھے گئے اہداف حاصل نہ ہوسکے۔

۔ڈیڑھ لاکھ کے قریب بچے دیئے گئے اہداف سے کم داخل کیے گئے ۔

محکمہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے سال 2018-19کے لیے 13لاکھ سے زائد بچے داخل کرنے کا ٹارگٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو دیا گیا تھا مگر کوئی بھی اتھارٹی اپنے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی ۔خدیجہ فاروقی نے کہا کہ اخباری رپورٹس کے مطابق 95ہزار کے قریب بچے سکولوں میں داخل ہوئے اس طرح مجموعی طور پر کم تعداد میں بچے سکولوں میں داخل کیے گئے ۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی میں6فیصد کم بچے داخل کیے گئے سب سے کم داخلے مظفر گڑھ میں ہوئے جہاں22فیصد کم طلبہ و طالبات داخل کیے گئے ہیں ۔خدیجہ فاروقی نے کہا کہ پنجاب بھر میں کم تعداد میں بچوں کے داخلہ سے شرح خواندگی متاثر ہوگی پنجاب اسمبلی کے ایوان کو اہداف سے کم بچوں کے داخلہ کی وجوہات اور اس کے تدارک کے لیے اقدامات سے آگاہ کیا جائے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -