قوم کے رہبر ہی لٹیرے ثا بت ہورہے ہیں‘اسلم صد یقی

قوم کے رہبر ہی لٹیرے ثا بت ہورہے ہیں‘اسلم صد یقی

  

لاہور ( جنرل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف علماء و نگ پنجا ب کے صدر محمد اسلم صد یقی نے کہا ہے کہ تحریک انصا ف کی حکومت نے کر پٹ ما فیا کو بے نقا ب کر دیا ہے قوم کے رہبر ہی لٹیرے ثا بت ہورہے ہیں ،پیپلز پار ٹی اور ن لیگ کو عوام مستر د کر چکی ہے اب ان کی کو ئی چا ل کامیا ب نہیں ہو سکتی ۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے علما ء کے و فد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان انشاء اللہ اپنے کیے ہوئے سارے وعدے پورے کریں گے اور کسی قیمت پر عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ قوم اربو ں روپے شاہی مہمان نواز پر خر چ کیے جاتے تھے جسے عمران خان نے آ کر ختم کر دیا ن لیگ کے فنکار اپنی کر پشن کا حسا ب دینے کیلئے تیار ہو جا ئیں نواز شریف ہویا شہباز شریف کسی قوم مجرم سے کو رعا یت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ علما ء کرام تحریک انصا ف کے اچھے کامو ں کا خطبہ جمعہ میں خصو صی تذکرہ کیا کر یں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -