جنوبی پنجاب کیلئے اعلان کردہ پیکج سے پسماندہ علاقے ترقی کرینگے،ناصر رمضان

جنوبی پنجاب کیلئے اعلان کردہ پیکج سے پسماندہ علاقے ترقی کرینگے،ناصر رمضان

  

لاہور (جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ کے راہنما و ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ پنجاب ناصر رمضان گجرنے پنجاب حکومت کی طرف سے بہاولپور کے لیے7ارب کے ترقیاتی منصوبوں کے اعلان اور واٹر پالیسی کی منظوری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں کے عوام کی احساس محرومی کا خاتمہ ہوگا وزیراعلیٰ پنجاب کا بہاولپور کا انتظامیہ سمیت دورہ اور ترقیاتی منصوبوں سے بہاولپور ڈویژن کی ایک کروڑ سے زائد عوام مستفید ہوگی۔جنوبی پنجاب کا علیحدہ صوبہ بنانے کی تحریک بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ناصر رمضان گجر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا بہاولپور کا انتظامیہ سمیت دورہ اور ترقیاتی منصوبوں سے بہاولپور ڈویژن کی ایک کروڑ سے زائد عوام مستفید ہوگی۔

گی ۔چولستان یوینورسٹی کے قیام سے علاقہ کے لوگوں کو اپنے گھر کے قریب ہی اعلیٰ تعلیمی سہولیات سے مستفید ہونگے اور اعلیٰ تعلیم کے لیے انہیں دوسرے شہر وں میں جانے سے نجات ملے گی اس سے پسماندہ علاقہ کے عوام کی احساس محرومی کا خاتمہ ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -