(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کولوٹ مار کا حساب دینا پڑے گا،شاہد صدیق
لاہور (پ ر) تحریک انصاف کے بانی رکن سا بق انچارج میڈ یا سیل پی ٹی آ ئی پنجا ب مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ سے قومی سرمایہ چوری کر کے بیرون ملک لے جانے والے دھمکیاں دینے اور چیخیں مارنے کی بجائے لوٹے ہوئے ملکی سرمائے کا حساب دیں ،عمران خان کو عوام کی طرف سے ملنے والے مینڈیٹ کے موقع پر تحریک انصاف نے پاکستان کو کرپشن فری ملک بنانے اور عوام کا سرمایہ لوٹنے والوں سے حساب لینے کا قوم سے وعدہ کیا تھا جسے ہر حال میں پورا کیا جائے گا ۔ ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے پار ٹی رہنما ؤ ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ ن لیگ اور پی پی پی کی قیادت کو اپنے دورِ حکومت میں کی گئی لوٹ مار کا حساب ہر حال میں دینا پڑے گا۔
ریاست کے خلاف لڑائی کا اعلان کرنے والے بلاول زرداری قوم کو لوٹی گئی قومی دولت کا حساب دیں انہو ں نے کہاکہ ملک و قوم کو لوٹ کر گنگال کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی اور نہ ہی اب ان کے حواری کبھی اقتدار کے ایوانوں تک پہنچ سکیں گے۔عوام کو احتساب اور انصاف ہی نئے پاکستا ن کی سحر دکھا سکتے ہیں اب ملک قائد و اقبال کے وژن پر ترقی کرے گا کرپٹ افراد اپنے انجام کو پہنچیں گے انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان واحد قومی لیڈر ہیں جن کے قول و فعل میں کوئی تضاد نہیں وہ جو کہتے ہیں اسکی پاسداری کرتے ہوئے اسے عملی