پی پی 150کے مسائل حل کروا کر دم لوں گا،چودھری اصغر

پی پی 150کے مسائل حل کروا کر دم لوں گا،چودھری اصغر

  

؂لاہور(پ ر) ہماری حکومت آنے والے دنوں میں عوام کے لیے ایک بہترین لائحہ عمل تیار کرے گی ،جس کا براہ راست فائدہ عوام کو ہو گا یہ بات گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری اصغر گجر نے پی پی150میں پریس سیکرٹری تاجر ونگ ملک شہریار اعوان کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر کہی ،انہوں نے کہا کہ میں عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار اس حلقہ کی عوام کے لیے ہر وقت تیار ہوں اور جو مسائل آپ کو ہیں ان کو حل کروا کر دم لوں گا،اس موقع پر تاجر ونگ کے صدر راز رحمٰن کھوکھر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت آنے سے لوگوں میں شعور آیا ہے لوگوں کے بہت سے عوامی مسائل حل ہوں گے اس کے لیے ہمیں عمران خان کے شا نہ بشانہ چلنا پڑے گا،ملک شہریار اعان نے کہا کہ میں پارٹی کے عہدیداروں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور مجھے اس عہدے کے قابل سمجھا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -