ریلوے ورکر یونین راولپنڈی کے زیر ا ہتما م مرکز ی مزدور کنونشن ریلوے اسٹیشن پر منعقد ہو گا

ریلوے ورکر یونین راولپنڈی کے زیر ا ہتما م مرکز ی مزدور کنونشن ریلوے اسٹیشن پر ...

  

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ریلوے ورکر یونین راولپنڈی کے زیر ا ہتما م23جنوری برو ز بدھ دن 11بجے مرکز ی مزدور کنونشن ریلوے اسٹیشن پر منعقد ہو گا ۔کنونشن کی صدارت پاکستان ورکرز کنفرڈیشن کے مرکزی قائد حاجی خو رشید احمد کریں گے۔کنونشن میں میں پشاور، لاہور، راولپنڈی، ملتان، سکھر، کو ئٹہ،کراچی،سے قائد ین شرکت کریں گے ۔کنونشن سے ریلوے ورکر یونین او پن لائن کے سرپرست اعلی قادر خان مندوخیل ، ورکرز کنفرڈیشن کی جنرل سیکر ٹری روبینہ جمیل ریلوے ورکر یونین (سی بی اے)ورک شاپ ڈویزن کے قائدین سخی محمد،متنصر جاوید بھولا خواجہ خواص ، ریلوے ورکرز یونین اوپن لا ئن کے قائدین انور گجر ،جنید اعوان ،ظفر اعجاز ملک ریاض کشمیری ،غلام نبی بروہی ،منظور کامریٹ ، الودین کٹپر ،محمد امتیاز ،سلیم ترین ،اشفاق باچہ،محمد ریاض مرزا ، عباس لغاری ،اعظم بونیری ،عارف مشوانی ،محمد جمیل راجہ ،طاہر بھٹی ،محمد الطاف ،سرور محمد ،طفیل اختر ،سردار حنیف ،فقیر کاظمی ،سرور ایڈوکیٹ کاظی نعیم قریشی ،جاوید اقبال ،فہداحمد ،جاوید بلوچ خطاب کریں گے۔لیبر کنونشن کی 15 ارکان پر مشتمل انتظامی امور کمیٹی مبارک حسین کی سربراہی میں کام کریں گی۔جب کہ میڈیا سیل کا انچارج سید فقیر عباس کاظمی کو مقرر کیا گیا ہے۔جبکہ شعبہ انتظامیہ امور ریلوے انتظامیہ شعبہ خوراک ٹرانسپورٹ اور تعلقا ت عامہ کا نگران جنید اعوان کو مقرر کیا گیا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -