نمل ریلوے اسٹیشن پر خوشحال خان ایکسپریس کوہاٹ اور کندیاں سے راولپنڈی سے چلنے والے ریل گاڑیوں کا سٹاپ بحال کرنیکامطالبہ

نمل ریلوے اسٹیشن پر خوشحال خان ایکسپریس کوہاٹ اور کندیاں سے راولپنڈی سے چلنے ...

  

اٹک(نمائندہ پاکستان) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نمل ریلوے اسٹیشن پر خوشحال خان ایکسپریس کوہاٹ اور کندیاں سے راولپنڈی سے چلنے والے ریل گاڑیوں کا سٹاپ بحال کریں،عوام کی وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے پر زور اپیل، ریل گاڑیوں کا سٹاپ بحال نہ ہونے سے اہل علاقہ کو مشکلات کا سامنا ہے نمل اور گردو نواح کے دیہات سے تعلق رکھنے والے مسافروں اور سرکاری اداروں میں کام کرنے والے ملازمین نے میڈیا کو بتایا ہے کہ مذکور اسٹیشن پر ان گاڑیوں کے سٹاپ بحال نہ ہونے سے عوام علاقہ کو مشکلات پیش آرہی ہیں اگر محکمہ ریلوے نمل ریلوے اسٹیشن پر خوشحال خان ایکسپریس کوہاٹ اور کندیاں سے راولپنڈی چلنے والی ریل گاڑیوں کے سٹاپ بحال کر دیں تو اہل علاقہ کو اس سے جہاں بہت فائدہ ہو گا وہاں ریلوے کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا مسافروں نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے نمل ریلوے اسٹیشن پر گاڑیوں کے سٹاپ بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -