نئے آرٹسٹوں کومیرٹ پرفلموں میں کاسٹ کیا جائے،ماہ نور

نئے آرٹسٹوں کومیرٹ پرفلموں میں کاسٹ کیا جائے،ماہ نور
 نئے آرٹسٹوں کومیرٹ پرفلموں میں کاسٹ کیا جائے،ماہ نور

  

لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ وماڈل ماہ نور نے کہا ہے کہاہے کہ بھارت نے ہمیشہ پاکستانی فنکاروں کی صلاحیتوں کابھرپورفائدہ اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سینئرفنکاراکیڈمی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ان کی راہنمائی میں نئے آرٹسٹ اپنے فن کوبہتراندازمیں اجاگرکرسکتے ہیں۔ فلمسازوں اور ڈائریکٹرز کوچاہیے کہ وہ میرٹ پرنئے آرٹسٹوں کوفلموں میں کاسٹ کریں۔میں نے ماڈلنگ اور ٹی وی دونوں شعبوں میں بڑی محنت اور لگن سے نام کمایا ہے میں ہمیشہ ان پراجیکٹس میں کام کرتی ہوں جن میں میرا کام روائتی ڈگر سے ہٹ ہوتا ہے۔ فلم انڈسٹری میں تبدیلی نئے اور ٹیلنٹڈ فنکاروں کے ذریعے لائی جاسکتی ہے۔ماہ نور نے کہا کہ ملک میں موجود ٹیلنٹ کی صلاحیتوں کااستعمال صحیح معنو ں میں نہیں کیاجاتایہی وجہ ہے کہ ہمارے آرٹسٹ بھارت کارخ کرتے ہیں۔

مزید :

کلچر -