نیا سال خوشحالی کا سال ہوگا ، ایم اے ٹھاکر

نیا سال خوشحالی کا سال ہوگا ، ایم اے ٹھاکر
 نیا سال خوشحالی کا سال ہوگا ، ایم اے ٹھاکر

  

لاہور(فلم رپورٹر) رائیٹر،ڈائریکٹراور ایکٹر ایم اے ٹھاکر نے نئے سال کی آمد کو ملک کی خوشحالی کا سال قرار دے دیا،انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ یہ نیا سال ملک پاکستان کے لیے سلامتی اور خوش حالی والا سال ہو جہاں لوگ امن و امان سے رہیں اور اپنے ملک کی ثقافت اور فن کو نئے انداز میں روشناس کروائیں۔،انہوں نے کہا کہ آنے والے نئے سال میں ہماری فلمیں،ٹی وی ڈرامے اور آرٹسٹوں کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملے ۔

اور ہمارا ملک امن کا گہوارا ہویہ سب اس وقت ہو گا جب ہم سب ایک سوچ لے کر آگے بڑھے گے اور اس ملک کی ترقی و خوش حالی میں اپنا کردار ادا کریں گے

مزید :

کلچر -