مظہرراہی اور ماہیرسیال کاپہلا مشترکہ گیت’’عیش کرلو‘‘ریکارڈ

مظہرراہی اور ماہیرسیال کاپہلا مشترکہ گیت’’عیش کرلو‘‘ریکارڈ
 مظہرراہی اور ماہیرسیال کاپہلا مشترکہ گیت’’عیش کرلو‘‘ریکارڈ

  

لاہور(فلم رپورٹر)بین الاقوامی شہرت یافتہ بھنگڑ سٹار مظہرراہی اور نوجوان نسل کی پسندیدہ گلوکارہ ماہیر سیال کا پہلا مشترکہ گانا’’ساڈے نال عیش کر لو‘‘ مکمل ہوگیا۔ اس گانے کی ریکارڈنگ گذشتہ روز مقامی سٹوڈیومیں مکمل کی گئی اس گانے کی موسیقی ٹیپواور ججا جی نے ترتیب دی ہے ۔ مظہرراہی نے کہاکہ ماہیر سیال ایک ٹیلنٹڈ گلوکارہے جو ایک بہترین آوازکی مالک ہے۔

ایک سوال کے جواب میں مظہرراہی نے کہاکہ ماہیر سیال اور میرا یہ مشترکہ سونگ ایک بھنگڑا سونگ ہے جو ان کے پرستاروں کے لیئے نئے سال کا تحفہ ثابت ہوگا اس کا میوزک لاجواب ہے ۔گلوکارہ ماہیر سیال نے کہاکہ انہوں نے پہلی بار بھنگڑا سونگ گایا ہے اور انہیں خوشی ہے کہ ان کا پہلا بھنگڑاسونگ اتنے بڑے سپرسٹار کے ساتھ ریکارڈ ہوا ہے جو ان کے لئے ایک اعزاز کی بات ہے۔ ماہیر سیال نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ اس سے قبل انہوں نے میلوڈیز سونگ گائے ہیں جنہوں نے کافی مقبولیت حاصل کی تھی مگر اب یہ بھنگڑا ریکارڈ کروا کے انہیں حوصلہ ہو گیا ہے کہ وہ اتنی ہائی پچ پر بھی گاسکتی ہیں ۔ماہیر سیال نے مزید کہاکہ اس گانے کی کامیابی کے بعد وہ مظہرارہی کے ساتھ مذید گانے بھی ریکارڈ کروائیں گی۔

مزید :

کلچر -