مریم چوہدری نئی ڈرامہ سیریل ’ٹوٹے پتے‘‘ میں کاسٹ

مریم چوہدری نئی ڈرامہ سیریل ’ٹوٹے پتے‘‘ میں کاسٹ
 مریم چوہدری نئی ڈرامہ سیریل ’ٹوٹے پتے‘‘ میں کاسٹ

  

لاہور(فلم رپورٹر)ماڈل واداکارہ مریم چوہدری کو پی ٹی وی کے سینئر پروڈیوسر شوکت چنگیزی نے اپنی ڈرامہ سیریل ’’ٹوٹے پتے‘‘ میں کاسٹ کرلیا۔ شوکت چنگیزی نے ان دنوں نئی ڈرامہ سیریل ’’ٹوٹے پتے‘‘ شروع کررہے ہیں جس میں انہوں نے ایک اہم رول کے لئے اداکارہ و ماڈل مریم چوہدری کو کاسٹ کرلیا ہے۔مریم چوہدری نے بتایا یہ میرے لیئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے سینئرز کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل رہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے سینئیرز سے بھی زیادہ سے زیادہ سیکھوں تاکہ میرے کام میں نکھار پیدا ہو۔ہدائتکار شوکت چنگیزی نے اس حوالے سے کہا کہ مریم چوہدری کو ان کی فنکارانہ صلاحیتوں کی بناء پر کاسٹ کیا گیا ہے اور ان کی ایکٹنگ پر گرفت دیکھ کر یہ کہنا غلط نہیں ہوگا ۔

کہ آنے والے وقت میں یہ ایک اچھی اور باصلاحیت اداکارہ کے طور پر آئیں گی۔

مزید :

کلچر -