سیریل’کیسا ہے نصیبا‘میں مرکزی کردار ادا کررہی ہوں، رمشا خان
لاہور(فلم رپورٹر ) معروف اداکارہ رمشا خان اس بار شادی اور گھریلو تشدد کے خلاف شعور اور آگاہی دینے والے ڈرامہ سیریل’’کیسا ہے نصیباں ‘‘ میں انتہائی طاقتور کردار نبھاتے نظر آئیں گی، یہ ڈرامہ جلد نشر کیا جائے گا۔ڈرامہ سیریل’’کیسا ہے نصیبا‘‘میں رمشا خان مرکزی کردار ادا کریں گی، ڈرامے کی ہدایات احمد بھٹی نے دیں ہیں جبکہ کہانی ثمینہ اعجاز نے تحریر کی ہے، ڈرامہ کی کہانی میں گھریلو تشدد کو موضوع بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے ان لڑکیوں کو کن کن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو کہ دوسرے ملک میں رہنے والی شخصیت کے شادی کرتی ہیں ۔کیسا ہے نصیبا " کے ٹیزر اور پہلی جھلک میں رمشا خان کو ایک ایسی معصوم لڑکی کے طور پر دکھایا گیا جو کہ اپنی بڑی بڑی آنکھوں کے ساتھ سادگی اور معصومیت لیے کھیلتے ہوئے ان چیزوں کو کام میں لانے کی کوشش کررہی ہے۔
، جسے اس کے بدسلوک شوہر (منیب بٹ ) اورظالم ساس (عظمیٰ گیلانی ) نے آگ میں پھینک دیا ہے۔ اپنے کردار سے متعلق بات کرتے ہوئے رمشا خان کا کہنا تھا کہ " کیسا ہے نصیباں " میں نے اس لیے سائن نہیں کیا ہے کہ میں اس میں صرف ایک مظلوم لڑکی کا کردار ٹیلی ویژن پر ادا کروں بلکہ میں اس کردارکے ذریعے شادی کے بعد ہونے والی ان بد سلوکیوں جو کہ ہمارے معاشرے میں عام ہیں کہ بارے میں آگاہی فراہم کرسکوں، اور یہ بتاسکوں کہ ان کے خلاف آپ کی جدوجہد کتنی اہمیت رکھتی ہے۔ رمشان خان کا کہنا تھا کہ یہ اکیسویں صدی ہے اور ہمیں یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ صرف ا س وجہ سے کہ شادی کی تجویز کسی ملک کو پاکستان سے زیادہ ترقی یافتہ کررہی ہے، اور اس بات کی کیا یقین دہانی ہے کہ وہ ترقی اس کے مستقبل کے لیے بھی بہتر ثابت ہوگی، یہاں اس بات کا بھی قوی امکان ہے کہ یہ چیزیں اس کے حق میں غلط بھی ہوسکتی ہیں، جبکہ لڑکی کے خیر خواہ والدین کو اس بات کا قطعی احساس نہیں ہوپاتا۔ رمشان خان کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنھوں نے بہت کم وقت میں ٹیلی ویژن پر اپنے کام کی وجہ سے شہرت حاصل کی ہے، ان کا موجودہ ڈرامہ " خود پرست"اس وقت اے آر وائی ڈیجیٹل پر سرفہرست ڈرامہ سیریل میں شمار کیا جارہاہے، شائقین بھی نوجوان اداکارہ کی صلاحیتوں کو سراہتے دکھائی دیتے ہیں ۔