علی عباس کا نیا گانا’’اللہ جاندا‘‘ سوشل میڈیا پر چھا گیا

علی عباس کا نیا گانا’’اللہ جاندا‘‘ سوشل میڈیا پر چھا گیا
 علی عباس کا نیا گانا’’اللہ جاندا‘‘ سوشل میڈیا پر چھا گیا

  

لاہور(فلم رپورٹر)نوجوان نسل کے مقبول گلوکار علی عباس کا نیا ویڈیو سانگ ’’اللہ جاندا‘‘ سوشل میڈیا پر ریلیزہوتے ہی چھا گیا۔اس ویڈیو سانگ کو اب تک ہزاروں پرستار دیکھ اور پسند کرچکے ہیں۔اس ویڈیو کو محسن جعفر نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ علی عباس کے ساتھ ذویا علی نظامی نے ماڈلنگ کی ہے۔پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے علی عباس نے بتایا کہ میرا نیا گانا شائقین موسیقی خاص طور پر میرے پرستاروں کو بہت پسند آئے گا۔میرے گانے کی ویڈیو کو محسن جعفر نے چار چاند لگا دیئے ہیں۔یہ ویڈیو میری جانب سے موسیقی کے دیوانوں کے لئے ایک تحفہ ہے۔

ایک سوال کے جواب میں علی عباس کا کہنا تھا کہ نئے سال کی آمد آمد ہے میری دعا ہے کہ نیا سال پاکستان کے لئے امن ،ترقی اور خوشحالی کا سال ثابت ہو ۔میرا پیارا وطن دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرے۔میری تمام ہم وطنوں سے درخواست ہے کہ وہ ملکی ترقی کے لئے دن رات کی پرواہ کئے بغیر خلوص دل سے کام کریں یہ ملک ہماری پہچان ہے میں پاکستانی ہونے پر فخر کرتا ہوں پوری دنیا میں کہیں بھی جاؤں میری پہچان پاکستان ہے۔

مزید :

کلچر -