ٹیسٹ پیئرز رینکنگ، پاکستان کی چھٹی پوزیشن برقرار، کوہلی ، ربادا اور شکیب کا پہلا نمبر

ٹیسٹ پیئرز رینکنگ، پاکستان کی چھٹی پوزیشن برقرار، کوہلی ، ربادا اور شکیب کا ...

  

دبئی(اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں ویرات کوہلی، کگیسوربادا اور شکیب الحسن ٹاپ پوزیشنز کے ساتھ سال 2018ء کا اختتام کرنے میں کامیاب رہے، بابر اعظم کی 9، ہنری نیکولز کی 2 اور ٹام لیتھم کی 8 درجے ترقی ہوئی ہے، باؤلرز میں پیٹ کمنز 5 درجے ترقی کے ساتھ کیریئر بہترین تیسرے نمبر پر آ گئے، ٹرینٹ بولٹ کی 7 درجے ترقی کے ساتھ ٹاپ ٹین میں انٹری ہوئی ہے، ساتویں نمبر پر آ گئے، جسپریت بمرا 16 درجے بہتری کے ساتھ 12ویں نمبر پر آ گئے، شاہین شاہ آفریدی 38 درجے لمبی چھلانگ لگا کر 73ویں نمبر پر آ گئے۔ پیر کو آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے تحت بلے بازوں میں کوہلی بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں،کین ولیمسن دوسرے اور سٹیون سمتھ تیسرے، چیتشور پوجارا چوتھے نمبر پر موجود ہیں، ہنری نیکولز 2 درجے بہتری کے بعد کیریئر بہترین ساتویں نمبر پر آ گئے، اظہر علی ایک درجہ تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر چلے گئے، ہاشم آملہ اور میتھیوز3، 3 درجے اوپر چڑھ کر 11ویں اور 13ویں نمبرز پر آ گئے، ٹام لیتھم نے 8 سیڑھیاں چڑھ کر 14ویں پوزیشن سنبھال لی، بابر اعظم 9 درجے ترقی کے ساتھ 27ویں، ریشبھ پانٹ 10 سیڑھیاں چڑھ کر 38ویں نمبر پر پہنچ گئے، میانک اگروال کی 67ویں پوزیشن کے ساتھ انٹری ہوئی ہے، باؤلرز میں کگیسوربادا سرفہرست ہیں، جیمز اینڈرسن دوسرے نمبر پر موجود ہیں، پیٹ کمنز 5 درجے بہتری کے ساتھ کیریئر بہترین تیسرے نمبر پر آ گئے، محمد عباس ایک درجہ گر کر پانچویں نمبر پر چلے گئے، ٹرینٹ بولٹ 7 درجے بہتری پا کر 14ویں سے ساتویں نمبر پر آ گئے جبکہ ان کے ساتھی باؤلر ٹم ساؤتھی بھی 2 درجے بہتری کے ساتھ نویں نمبر پر پہنچ گئے، جسپریت بمرا 16 درجے بہتری کے ساتھ 12ویں نمبر پر آ گئے، محمد عامر دو درجے بہتری کے ساتھ 34ویں، ڈونے اولیوائر 17 درجے چھلانگ لگا کر 36ویں جبکہ شاہین شاہ آفریدی 38 درجے لمبی چھلانگ لگا کر 73ویں نمبر پر آ گئے، آل راؤنڈرز میں شکیب الحسن سرفہرست ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -