جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کی بھرپور پریکٹس

جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کی بھرپور پریکٹس

  

کیپ ٹاون (آئی این پی)جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستانی ٹیم کیپ ٹاون پہنچ گئیاور بھرپور پریکٹس کی۔دونوں ٹیمیں 3جنوری سے ایک بارپھر مدمقابل ہوں گی۔سنچورین ٹیسٹ ہارنیوالی پاکستانی ٹیم کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ فاسٹ بولر محمد عباس اور لیگ اسپنر شاداب خان انجریز سے نجات پانے میں کامیاب ہوچکے ہیں تاہم حارث سہیل گھٹنے کی تکلیف کا شکارہیں، ان کا ری ہیب جاری ہے، ٹیم انتظامیہ کافی پرامید ہے کہ دوسرے ٹیسٹ تک ٹیم فٹنس ایشو سے جان چھڑا لے گی۔دوسری طرف جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر ویرنون فیلنڈر بھی فٹ ہوگئے ہیں اور ان کی پلینگ الیون میں شمولیت کا امکان ہے۔ فروری 2013میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کیپ ٹاون میں آخری بار آمنا سامنا ہوا تھا، اس ٹیسٹ میں یونس خان اور اسد شفیق کے پہلی اننگز میں سنچریوں اور سعید اجمل کی 6 وکٹوں کے باوجود میزبان ٹیم نے 4 وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ محمد رضوان کو مڈل آرڈر بیٹسمین کے طور پر شامل کرنے پر غور ہورہا ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد رضوان کی شمولیت کی صورت میں اسد شفیق کو جگہ خالی کرنا پڑے گی، انہوں نے پہلے ٹیسٹ کی دو اننگز میں صرف 13 رنز بنائے تھے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -