اشرف بٹ میموریل کرکٹ کلب کے عہدیداروں کا اجلاس

اشرف بٹ میموریل کرکٹ کلب کے عہدیداروں کا اجلاس

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) محمد اشرف بٹ میموریل کرکٹ کلب کے عہدیداروں کا اجلاس گزشتہ روز سی ڈی جی بوائز سکول قلعہ لچھمن سنگھ میں منعقد ہوا،اجلاس میں کلب ممبران کے علاوہ صدر نارتھ زون ایسوسی ایشن اور سرپرست اعلیٰ اشر ف بٹ میموریل کرکٹ کلب مسعود انور نے بطور چیف گیسٹ اجلاس میں شرکت کی اور سال 2018 کے بہترین کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ،اس موقع پر کلب کے دیگر عہدیداران صدر ارشد بٹ،نائب صدر اکرم بٹ،جنرل سیکرٹری محمد اکبر بٹ کے علاوہ محمد ندیم،محمد عرفان،محمد عمیر اسلم،ماجد نذیر،محمد مبشر،محمد عمر اکبر بٹ،محمد عثمان بٹ ،محمد اسلم بٹ نے شرکت کی ۔

اس موقع پر چیف گیسٹ مسعود انور نے کھلاڑیوں کو کرکٹ کے بارے مفید مشورے دیے اور امید ظاہر کی کہ کھلاڑی کلب کا نام روشن کریں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -