کراچی، رینجرز نے وزیراعلیٰ سندھ کو روک لیا

کراچی، رینجرز نے وزیراعلیٰ سندھ کو روک لیا
کراچی، رینجرز نے وزیراعلیٰ سندھ کو روک لیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) شہرقائد میں قیام امن کےلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے رینجرز اہلکاروں کی فرض شناسی اور احساس ذمہ داری پیر شب ایک مرتبہ پھر اس وقت سامنے آئی جب سی ویو کا جائزہ لینے کیلئے پرائیویٹ گاڑی میں پہنچنے والے وزیراعلیٰ سندھ کو رینجرز کے اہلکاروں نے روک لیا۔

مرحوم وزیراعلیٰ سندھ عبداللہ شاہ کے بیٹے اور این ای ڈی یونیورسٹی سے فارغ التحصیل مراد علی شاہ نے رینجرز اہلکاروں کی جانب سے روکے جانے پر برا ماننے کے بجائے ان کی فرض شناسی کی تعریف کی۔ رینجرز اہلکاروں نے وزیراعلیٰ کی موجودگی کا علم ہوتے ہی انہیں سیلوٹ مار کر فرض کی بجاآوری کی۔

نجی ٹی وی کے مطابق پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، مکیش کمار اور اویس قادر کے ہمراہ سال نو کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لینے پروٹوکول کے بغیر سی ویو پہنچے تو حسب معمول رینجرز اہلکاروں نے انہیں بھی روک لیا۔

رینجرز اہلکاروں کو گاڑی کے رکنے پر جب وزیراعلیٰ سندھ کی موجودگی کا علم ہوا تو انہوں نے فوراً سیلوٹ مار کراپنے فرض کی بجاآوری کی۔ مراد علی شاہ نے بھی رینجرز کی فرض شناسی کی تعریف کی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -