چودھری پرویز الٰہی کی رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات کیخلاف اپیل منظور

چودھری پرویز الٰہی کی رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات کیخلاف اپیل منظور
چودھری پرویز الٰہی کی رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات کیخلاف اپیل منظور

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات کیخلاف اپیل منظور کر لی اور اپیل آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر کردی۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے محکمہ جنگلات زمین کی فروخت میں اپنے کردار پر درخواست دائر کی تھی جس پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراضات دائر کررکھے تھے، چیف جسٹس ثاقب نثار نے چودھری پرویز الٰہی کی رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات کیخلاف اپیل منظور کر لی اور اپیل آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر کردی۔چیف جسٹس پاکستان نے اپیل پر سماعت ان چیمبر کی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -