ابو نہیں گراسکے بیٹا کیسے گرائے گا، فواد چوہدری

ابو نہیں گراسکے بیٹا کیسے گرائے گا، فواد چوہدری
ابو نہیں گراسکے بیٹا کیسے گرائے گا، فواد چوہدری

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری خواب دیکھنا چھوڑ دیں‘ان کے والد حکومت نہیں گراسکے تو وہ کیسے 10دنوں میں وفاقی حکومت گرائیں گے ‘ سندھ میں وزیر اعلیٰ کی تبدیلی چاہتے ہیں‘گور نر راج نہیں‘ سندھ میں دباﺅ تحریک انصاف کا نہیں ‘ ایم پی ایز کا ہے ‘ وزیر اعلیٰ سندھ کو مشورہ ہے کہ وہ عہدے سے استعفیٰ دیدیں ‘دوسری صورت میں سندھ اسمبلی انھیں ہٹا دے گی‘ گدھ اور گیڈرسندھ حکومت کے ساتھ چمٹے ہوئے ہیں‘ غر یب سندھیوں کا پیسہ لندن اور دبئی میں خرچ ہوتا رہا‘سندھ حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کا اربوں روپیہ تعمیر و ترقی پر خرچ ہونے کی بجائی اومنی گروپ اور جعلی اکاﺅنٹس کے ذریعے زرداری سسٹم میں چلا گیا‘ زرداری اور نواز شریف کی سیاست کے لئے کرپشن کی تعریف کو تبدیل کر کے کرپشن کو حلال قرار دینا پڑے گا، اصغر خان کیس جمہوری دور میں بدترین مثال ہے، اس کی کارروا ئی آگے بڑھانے کے لئے وفاق اپنا بھرپور کردار ادا کریگا‘ آصف علی زرداری کا ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی پیپلز پارٹی سے کوئی تعلق نہیں، وہ صرف کرپشن کے لئے ان کا نام استعمال کر رہے ہیں۔

وہ پیر کو پی آئی ڈی کے میڈیا سینٹر میں پریس کانفرنس کررہے تھے۔چوہدری فواد حسین نے کہا کہ گدھ اور گیدڑ سندھ سے چمٹے ہوتے ہیں، گدھ وہ سلوک نہیں کرتے جو ان لوگوں نے سندھ کے لوگوں کے ساتھ کیا، کسانوں، مزدوروں، مریضوں، تھر کے بچوں کا پیسہ یہ لوگ لوٹ کر کھا گئے، غریب سندھیوں کا پیسہ چوری کر کے اپنے لئے دبئی اور لندن میں محلات تعمیر کئے اور جہاز خریدے، یہ سب ”وچوں وچوں کھائی جا،تے اتوں اتوں رولا پائی جا“ کے فلسفے پر عمل پیرا ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -