پنجاب اسمبلی کے113 ارکان نے گوشوارے جمع کروا دیئے، الیکشن کمیشن

پنجاب اسمبلی کے113 ارکان نے گوشوارے جمع کروا دیئے، الیکشن کمیشن
پنجاب اسمبلی کے113 ارکان نے گوشوارے جمع کروا دیئے، الیکشن کمیشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ 113 ارکان پنجاب اسمبلی نے گوشوارے جمع کروا دیئے جبکہ 258 ایم پی ایز نے تاحال اثاثوں کے گوشوارے جمع نہیں کرائے ۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق قومی اسمبلی کے 155 ارکان نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کروا ئے ہیں جبکہ 187 ایم این ایز نے تفصیلات جمع نہیں کرائیں،
الیکشن کمیشن کا کہناہے کہ گوشوارے جمع کروانے ارکان قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان ،اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف ،سابق صدرآصف زردار ی اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہیں جبکہ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی،سپیکر سندھ اسمبلی نے گوشوارے جمع نہیں کروائے ۔الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اور کے پی کے وزرائے اعلیٰ نے بھی گوشوارے جمع نہیں کرائے ۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ فروغ نسیم ،مولابخش چانڈیو ،فیصل جاوید،پرویز اشرف،نوید قمر، غلام سرور خان ،شفقت محمود ،سعید غنی ،خورشید شاہ ،فواد چودھری اور شہریار آفریدی بھی گوشوارے جمع نہ کرانے والوں میں شامل ہیں۔