پاکستان نے جوہری تنصیبات اور بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارت کے حوالے کر دی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )نئے سال کے آغاز پر پاک بھارت جوہری تنصیبات کی فہرست کا تبادلہ ہو گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جوہری تنصیبات کی فہرست کا تبادلہ 31 دسمبر 1998 کے معاہدے پر ہواہے ، دونوں ممالک یکم جنوری کو جوہری تنصیبا ت کی فہرست کا تبادلہ کرتے ہیں جس کامقصد ایک دوسرے کی جوہری تنصیبات پر حملہ نہ کرنا ہے ۔ پاکستان نے جوہری تنصیبات کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے نمائندے کے حوالے کی ۔
دفتر خارجہ کا کہناتھا کہ پاکستان میں قید بھارتی قیدیوں کی فہرست بھی بھارت کو فراہم کردی گئی ہے جبکہ بھارت بھی پاکستانی قیدیوں کی فہرست پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کر ے گا ۔پاکستان میں اس وقت 537 بھارتی شہری قید ہیں جن میں 54 سول جبکہ 483 مچھیرے شامل ہیں ۔