محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کا 11 واں یوم شہادت دبئی میں منایا گیا

محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کا 11 واں یوم شہادت دبئی میں منایا گیا
محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کا 11 واں یوم شہادت دبئی میں منایا گیا

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان پیپلزپارٹی متحدہ عرب امارات نے شارجہ میں پاکستان کی سابقہ وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کا 11واں یوم شہادت منایا جس میں امارات بھر سے پی پی پی کے جیالوں نے شرکت کی۔

برسی کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت ڈاکٹر محمد اکرم شہزاد نے حاصل کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض ملک محمد اسلم نے انجام دئیے۔ تقریب ہذا میں پی پی پی کے میاں منیر ہانس، سردار جاوید یعقوب، چودھری اورنگزیب، شیریں درانی، زاہدہ ملک اعوان، فاروق چیچی، ذوالفقار مغل، محمد امین سرگانہ، عرفان قمر گوندل، فضل درانی، ملک خادم شاہین، قیصر گھمن، چودھری انیس الرحمن، فاروق بانیاں، میاں عابد علی، مسز عزت، نجمہ جیلانی، قیصر آفریدی، منظر چودھری، ڈاکٹر عارف طوری، جمیل سلطان، حافظ راشد، تبسم جاوید، شیخ اظہر، راجہ ساجد، نیاز خان، نعمان ملک، چودھری ناصر محمود، شفیق صدیقی، سلمیٰ ملک اور دیگر بہت سے لوگوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت ناقابل فراموش واقعہ ہے۔ پی پی پی کے کارکن اور جیالے اس سانحہ کو کبھی نہیں بھلاسکتے۔ بے نظیر بھٹو اب ظاہری طور پر ہم میں نہیں لیکن وہ پی پی پی کے ہر کارکن کے دل میں ہمیشہ کے لئے زندہ ہیں اور زندہ رہیں گی۔ محترمہ بے نظیر بھٹو نے ملک میں بحالی جمہوریت اور غریبوں کے حقوق کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، ان کی قربانی ضرور رنگ لائے گی اور آنے والا دور پھر پیپلزپارٹی کا ہی ہوگا۔

مقررین نے اس موقع پر پی ٹی آئی اور پی ایم ایل این کو بھی شدید تنقید کا نشانہبنایا۔ مقررین نے کہا کہ پی ایم ایل این نے دھوکے کی سیاست کی ہے جبکہ پی ٹی آئی انتقامی سیاست کررہی ہے۔ پی پی پی کے قائدین کو تنگ کیا جارہا ہے اور سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اس انتقامی سیاست سے پی پی پی ختم نہیں ہوگی بلکہ مزید ابھرے گی جبکہ آنے والا دور انشاءاللہ پھر پیپلزپارٹی کا ہے۔ پی پی پی کا ہر ورکر اپنی جگہ مضبوط ہے جسے اس کی جگہ سے ہٹانا ناممکن ہے۔

مقررین نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو عالمی سطح کی جانی پہچانی سیاسی لیڈر تھیں جن کی خدمات کا زمانہ معترف ہے، ان کی شہادت سے ملک میں سیاسی خلا پیدا ہوا ہے وہ ابھی بھی پورا نہیں ہوا جبکہ ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جاتی رہے گی۔ شرکائے تقریب نے بے نظیر بھٹو اور دیگر شہدا کی یاد میں شمعیں جلائیں اور شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب کے آخر میں بے نظیر بھٹو اور دیگر شہداءکے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔

مزید :

عرب دنیا -