سلمان بٹ نے نئے سال کی مبارکباد دینے کیلئے یہ تصویر شیئر کی مگر اس میں ایسا کیا ہے کہ سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا؟ جان کر آپ بھی سلمان بٹ کی ’ذہانت‘ کو ’داد‘ دیں گے

سلمان بٹ نے نئے سال کی مبارکباد دینے کیلئے یہ تصویر شیئر کی مگر اس میں ایسا ...
سلمان بٹ نے نئے سال کی مبارکباد دینے کیلئے یہ تصویر شیئر کی مگر اس میں ایسا کیا ہے کہ سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا؟ جان کر آپ بھی سلمان بٹ کی ’ذہانت‘ کو ’داد‘ دیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سال 2018ءاچھی بری یادوں کیساتھ الوداع ہو چکا ہے اور ہر کوئی نئے سال کی آمد پر خوش ہے اور دعا گو ہے کہ یہ سال ملک و قوم کیلئے ترقی اور خوشحالی کا سال ثابت ہو۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے بھی نئے سال کی آمد کے موقع پر مداحوں کو مبارکباد دینے کیلئے ٹوئٹر کا رخ کیا اور ایک خوبصورت گرافک شیئر کیا۔ اس تصویر میں 2019ءلکھا ہے اور اس میں سلمان بٹ کی ایک تصویر بھی ’فٹ‘ کی گئی تاہم مداحوں نے یہ تصویر دیکھتے ہی انہیں خوب آڑے ہاتھوں لے لیا مگر کیوں؟ جان کر آپ بھی سلمان بٹ کی ’ذہانت‘ کی ’داد‘ دینے پر ’مجبور‘ ہو جائیں گے۔

سلمان بٹ نے اپنی جس تصویر کا استعمال کیا وہ اس وقت کھینچی گئی جب وہ سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں برطانوی عدالت میں پیشی کیلئے پہنچے تھے۔ سوشل میڈیا صارفین نے جیسے ہی تصویر دیکھی تو فوراً یہ نشاندہی کر ڈالی کہ آپ اس کے علاوہ بھی کوئی اچھی تصویر استعمال کر سکتے تھے، سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں پیشی پر جاتے ہوئے بنائی گئی تصویر ہی لینا ضروری تھا کیا؟

اب یہ تو سلمان بٹ ہی بتا سکتے ہیں کہ انہوں نے یہ تصویر غیر ارادری طور پر استعمال کی یا پھر انہیں اپنی یہ تصویر کچھ زیادہ ہی پسند ہے؟ البتہ صارفین کو ان کی یہ ادا ایک آنکھ نہیں بھائی اور مبارکباد کے اس پیغام پر بھی انہیں کافی باتیں سننے کو مل گئیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -کھیل -