احمد آباد: رشتہ نہ ملنے پر لڑکی اغوا، بھائی کو قتل کردیا

احمد آباد: رشتہ نہ ملنے پر لڑکی اغوا، بھائی کو قتل کردیا
احمد آباد: رشتہ نہ ملنے پر لڑکی اغوا، بھائی کو قتل کردیا

  

اوکاڑہ (ویب ڈیسک) رشتہ نہ دینے پر خانہ بدوش خاندان کی لڑکی کو اغواکرلیا گیا اور مزاحمت پر لڑکی کے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

روزنامہ دنیا کے مطابق منڈی احمد آباد کے نواحی گاﺅں قطب پورہ کے قریب رہائش پذیر خانہ بدوش خاندان کی جھگی میں رات کے وقت ملزم سلیم ولد منظور احمد اپنے ساتھیوں احمد علی، یعقوب ودیگر کے ساتھ گھسا، جھگی میں سوئی ہوئی لڑکی شازیہ کو زبردستی اغوا کرلیا اور مزاحمت کرنے پراس کے بھائی کاشف کھوکھر اور بہن کو گولیاں ماردیں جس سے کاشف کھوکھر موقع پر جاں بحق ہوگیا اور بہن بکی بی بی شدید زخمی ہوگئی جبکہ ملزم لڑکی کو اٹھا کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے مغوی کی والدہ نشاں بی بی کی درخوات پر محمد اسلم، احمد علی، یعقوب، عنایت عرف نانگا، دھولہ، سدابہار، فلک شیر، سالم اور ایک نامعلوم عورت کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اخباری ذرائع کے مطابق ملزم اور مقتول آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں اور ملزم سلیم دو بچیوں کا باپ ہونے کے باوجود شازیہ سے شادی کرنا چاہتا تھا، رشتے کے انکار پر ملزم نے شازیہ کو اغوا کیا۔ ڈی پی او اوکاڑہ اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئے اور 24 گھنٹے میں ملزموں کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -اوکاڑہ -