مہمند ڈیم کی تعمیر کا کنٹریکٹ کس کمپنی نے سب سے کم بولی لگا کر حاصل کر لیا اور اس کا وزیراعظم عمران خان سے کیا تعلق ہے ؟ سب سے بڑی خبر آ گئی

مہمند ڈیم کی تعمیر کا کنٹریکٹ کس کمپنی نے سب سے کم بولی لگا کر حاصل کر لیا اور ...
مہمند ڈیم کی تعمیر کا کنٹریکٹ کس کمپنی نے سب سے کم بولی لگا کر حاصل کر لیا اور اس کا وزیراعظم عمران خان سے کیا تعلق ہے ؟ سب سے بڑی خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف جسٹس ثاقب نثار اور وزیراعظم عمران خان کی محنت رنگ لے آ ئی ہے ، مہمند ڈیم کی تعمیر کا کام آئندہ ماہ شروع کر دیا جائے گا جس پر 309 ارب روپے لاگت آئی گئی ۔ مہمند ڈیم کے تعمیراتی کام کو شروع کرنے کی منظوری دی جاچکی ہے جس کی تکمیل 2024 میں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف ترین کمپنی ” ڈیسکون “ اور چینی کمپنی “ گیزوبا“ نے مہمند ڈیم کی مشترکہ طور پر 309 ارب روپے بولی لگا کر کنٹریکٹ حاصل کر لی ہے ۔ پاکستانی اور چینی کمپنی مل کر مہمند ڈیم کو تعمیرکریں گی ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ڈیسکون کے مالک عبدالرزاق داود ہیں جوکہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے کامرس اور ٹکسٹائل انڈسٹری کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں ۔مہمند ڈیم سے 800 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی جبکہ یہ ڈیم 17 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی کو سیراب کر ے گا ۔
اس ڈیم میں 3 لاکھ کیوسک پانی محفوظ کرنے کی صلاحیت ہو گی جو کہ سیلاب کو کنٹرول کر نے میں سب سے اہم ترین کردار ادا کرے گا جس سے چارسدہ ، پشاور ، اور نوشہرہ سیلاب سے محفوظ رہے گا ۔اس ڈیم کی 2003 میں لاگت ایک سو ارب روپے تھی تاہم یہ تاخیر کا شکار ہوتا رہا اور اب یہ ڈیم 3 ملین ڈالر تک پہنچ گیا ہے ۔اگر یہ ڈیم وقت مقررہ پر تعمیر ہوجاتا تو 2010کے سیلاب میں دس ارب ڈالر کا نقصان ہونے سے بچایا جاسکتا تھا۔ ڈیم ایک امریکی کمپنی کو دیا گیا تھا (AMZO)جس نے آٹھ سال تک تاخیر کی جس کا خمیازہ ملک کو 152ارب روپئے کے نقصان سے بھگتنا پڑا۔پیپلز پارٹی کی حکومت نے یہ ذمے داری امریکی کمپنی سے واپس لے کر واپڈا کے سپرد کی جس کے بعد جاپان اور آسٹریلیا کی کمپنیوں نے تفصیلی انجیرنگ کا کام کرکے منصوبہ 2014میں واپڈا کے حوالے کیا۔

مزید :

قومی -