شہبازشریف کی زیر صدارت پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا نئے سال کا پہلا اجلاس ، کس چیز پر بریفنگ دی گئی ؟ سب سے بڑی خبر آ گئی

شہبازشریف کی زیر صدارت پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا نئے سال کا پہلا اجلاس ، کس چیز ...
شہبازشریف کی زیر صدارت پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا نئے سال کا پہلا اجلاس ، کس چیز پر بریفنگ دی گئی ؟ سب سے بڑی خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس دوران بجلی چوروں کیخلاف مہم کے اعدادو شمار پیش کیے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق سیکریٹری توانائی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لیسکومیں بجلی چوری کاایک گینگ پکڑا، وہ گینگ سافٹ ویئرسے بجلی کے میٹرکی رفتارکم کرتاتھا۔ انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 13 اکتوبرسے 28دسمبرتک 21ہزار 475 چوری کے کیس پکڑے ہیں ، 2ماہ میں 75 کروڑکی بجلی چوری پکڑی گئی، اب تک بجلی چوروں سے 16کروڑ 54 لاکھ وصول کیے گئے ہیں ۔ نور عالم خان کا کہناتھا کہ کسی کوبجلی سے محروم رکھناآئین کی خلاف ورزی ہے۔

مزید :

قومی -