عمرکوٹ شوٹنگ والی بال میچ کا فائنل العثمان لاہور کلب نے جیت لیا

عمرکوٹ شوٹنگ والی بال میچ کا فائنل العثمان لاہور کلب نے جیت لیا
عمرکوٹ شوٹنگ والی بال میچ کا فائنل العثمان لاہور کلب نے جیت لیا

  

عمرکوٹ ( سید ریحان شبیر ) ماروی گراؤنڈ عمرکوٹ میں جگماتی برق رفتار روشنیوں میں ماروی گرائونڈ عمرکوٹ میں تاریخی فائنل شوٹنگ والی بال کا فائنل ال عثمان لاہور کلب اور ال عثمان اوکاڑہ کے درمیان ہوا جس میں ایک سننی خیز مقابلے میں لاہور کلب نے 15/6 اور 15/11 سے فائنل جیت کر چئمپن بن گئی۔ بہترین کھلاڑی اشفاق علی عرف شاکا امتیاز احمد محبوب شاہ محمد علی شاہ اور دیگر نے ٹورنامنٹ میں بہترین مظاہرہ کیا۔

چیف گیٹس میونسپل کمیٹی کے چیئرمن حاجی خالد سراج سومرو اعزاری مہمان شیر محمد وسان نامور اسپورٹس مین رسول بخش رحمدانی اور دیگر نے شیلڈ کا نقد انعمات ٹیموں میں تقسیم کئے گئے رحمدانی کرکٹ اکیڈمی کی جانب سے 50 شیلڈ حاجی خالد سراج سومرو کی طرف سے ڈیڑھ لاکھ روپے کے نقد انعامات اور شیر محمد وسان کی طرف سے 25 ہزار روپے نقد ٹورنامیٹ کمیٹی کو دیئے گئے شیلڈ ایوارڈ رحمدانی کرکیٹ اکیڈمی کی طرف سے ایم پی اے سید حاجی علی مردان شاہ ضلع کونسل چیئرمن ڈاکٹر نور علی شاہ حاجی خالد سراج سومرو شیر محمد وسان سید امیر علی شاہ ڈپٹی کمشنر ندیم الرحمان میمن خانصاحب دادا عطا محمد پلی ٹورنامیٹ سیکریٹری محمد اسماعیل کنبھر اور دیگر کو دیئے گئے اس ٹورنامینٹ میں پاکستان بھر سے 22 شوٹنگ والی بال ٹیموں نے حصہ لیا ۔

میدان صوبے پنجاب کی ال عثمان لاہور کلب نے آل پاکستان شوٹنگ والی بال 29 واں ڈاکٹر مرحوم علی محمد وریامانی والی بال شوٹنگ پاکستان کا فائنل جیت کر چیئمپن بن گئی اس شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ میں چاروں صوبوں سے مختلف نامور والی بال ٹیموں نے حصہ لیا ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -