نئے سال کے آغا زمیں اولڈ ایج ہومز کے ممبرز کیلئے قہقہوں بھری تقریب کا انعقاد، ویڈیودیکھئے

نئے سال کے آغا زمیں اولڈ ایج ہومز کے ممبرز کیلئے قہقہوں بھری تقریب کا انعقاد، ...
نئے سال کے آغا زمیں اولڈ ایج ہومز کے ممبرز کیلئے قہقہوں بھری تقریب کا انعقاد، ویڈیودیکھئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئے سال کا آغاز ہوتے ہی ٹیم “Mission Spread a Smile “ کی جانب سے مختلف اولڈ ایج ہومز کے ممبرز کے لئے ملک کے مایہ ناز کامیڈینز کے ساتھ ایک قہقہوں بھری تقریب منعقد کی،اس تقریب میں ملک کے نامور کامیڈینز نے خصوصی طورپر شرکت کی ۔

تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم البیلا نے معاشرے کے بارے میں کہاکہ لڑکا باہر سے آتے ہوئے اپنے ساتھ انگور لاتا ہے ، باپ ایک طرف بیٹھا سگریٹ پی رہاہوتاہے، وہ والد کو انگور کھانے کی پیشکش کرتاہے تو وہ بولتے ہیں کہ جائیں، گھر والوں کو دیں، ہم تو پردیسی ہیں۔ ماں کو دیتا ہے تو وہ کہتی ہیں کہ ہم نے بہت انگور کھالیے ، اپنی بیوی کو کھلائیں لیکن جب بیوی کے پاس پہنچتاہے تو وہاں سے والدین کو کھلانے کا طعنہ ملتاہے، اسی دوران وہ صاحب غصے میں آکر انگور صحن میں پھینک دیتے ہیں اور پھر تمام لوگ وہاں سے اٹھا کر دھودھو کر کھاتے ہیں۔

ڈیلی پاکستان سے خصوصی گفتگو میں سلیم البیلا نے کہاکہ تقریب کے تمام شرکاءان کے اپنے ہیں، یہ فنکاروں کیلئے پبلک اور فنکار ان کی پراپرٹی ہیں، ان لوگوں سے دعائیں لینے آئے ہیں۔ مزید کیا کچھ ہوا؟ آپ بھی دیکھئے

مزید :

ویڈیو گیلری -