ایم کیوایم کے نائن زیر پر واقع دفتر میں آ گ لگ گئی ، فائر بریگیڈکی گاڑیاں مصروف عمل

ایم کیوایم کے نائن زیر پر واقع دفتر میں آ گ لگ گئی ، فائر بریگیڈکی گاڑیاں ...
ایم کیوایم کے نائن زیر پر واقع دفتر میں آ گ لگ گئی ، فائر بریگیڈکی گاڑیاں مصروف عمل

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) متحدہ قومی موومنٹ کے نائن زیر و پر واقع دفتر میں آگ لگ گئی ہے ، یہ دفتر گزشتہ لمبے عرصہ سے بند ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیاہے اور مسلسل آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہاہے تاہم ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکی ہیں ۔آگ پر قابو پانے کیلئے فائر بریگیڈ کی دو گاڑی مصروف عمل ہیں ۔

یاد رہے کہ ایم کیوایم کے رہنما علی رضا عابدی کو 25 دسمبر کو ان کے گھر کے باہر گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -