پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارشیں کب سے ہو نگی ؟خشک سردی سے پریشان لوگوں کے لیے خوشخبری آگئی

پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارشیں کب سے ہو نگی ؟خشک سردی سے پریشان لوگوں کے ...
پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارشیں کب سے ہو نگی ؟خشک سردی سے پریشان لوگوں کے لیے خوشخبری آگئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے اور تاحال موسم سرما کی بارشیں نہیں ہوئیں جس کے باعث خشک سردی سے بیماریوں میں اضافہ ہوا ہے اور لوگ پریشانی کا شکار ہیں تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ رواں ہفتے سے مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، کوئٹہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ ژوب، پشاور، مردان، بنوں، ڈی آئی خان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔ تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق مغربی ہواوں کا نیا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں بدھ تک برقرار رہے گا۔ ایک اور مغربی ہواوں کا سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں میں جمعہ کے روز داخل ہوگا۔واضح رہے کہ میدانی علاقوں میں دھند اورکہر کا سلسلہ جبکہ شمالی علاقہ جات میں شدید برف باری جاری ہے۔

مزید :

ماحولیات -