مولانا طارق جمیل کی حالت اب کیسی ہے ؟بڑی خبر آگئی

مولانا طارق جمیل کی حالت اب کیسی ہے ؟بڑی خبر آگئی
مولانا طارق جمیل کی حالت اب کیسی ہے ؟بڑی خبر آگئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی انجیو پلاسٹی مکمل ہو گئی ہے اور انہیں ایک سٹنٹ ڈالا گیا ہے اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔تفصیل کے مطابق آج مولانا طارق جمیل کو دل کی تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں جوہر ٹاون کے نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیاتھا۔ ڈاکٹرز نے ان کی انجیو گرافی کی تو پتہ چلا کہ مولانا طارق جمیل کے دل کی ایک شریان بند ہے ۔ڈاکٹرز نے مولانا طارق جمیل کو ایک سٹنٹ ڈال کر شریان کو کھول دیا اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق جب مولانا طارق جمیل کو ہسپتال لے جا یا گیا تھا تب بھی ان کی حالت خطرے سے باہر تھی اور انہیں دل کی تکلیف ہوتے ہی ابتدائی سٹیج پر ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا ۔

مزید :

قومی -