مولانا طارق جمیل کی صحت کا سن کر عامر لیاقت ’تڑپ ‘اٹھے

مولانا طارق جمیل کی صحت کا سن کر عامر لیاقت ’تڑپ ‘اٹھے
مولانا طارق جمیل کی صحت کا سن کر عامر لیاقت ’تڑپ ‘اٹھے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد پاکستانی مسلمان ان کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں اور اب اس حوالے سے معروف میزبان عامر لیاقت نے بھی اپنے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل کے لیے دعا کی ہے ۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عامر لیاقت نے کہا کہ طارق جمیل صاحب کے لیے پوری قوم دعا گو ہے چند دن قبل مولانا نے دعاوں سے نوازا تھا آج ہم سب ان کے لیے دعا گو ہیں، ان شا اللہ وہ جلد گھر واپس آئیں گے، اطلاعات کے مطابق مولانا صاحب بخیر و عافیت ہیں اور ایک اسٹنٹ ڈال دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آج دوپہر مولانا طارق جمیل کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انجیو پلاسٹی کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں ایک سٹنٹ ڈال کر دل کی بند شریان کھول دی اور ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزید :

قومی -