پلی بارگین کا قانون ختم نہیں کیا جانا چاہئے :مجیب الرحمان شامی

پلی بارگین کا قانون ختم نہیں کیا جانا چاہئے :مجیب الرحمان شامی
پلی بارگین کا قانون ختم نہیں کیا جانا چاہئے :مجیب الرحمان شامی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف دانشور مجیب الرحمان شامی نے کہاہے کہ نیب کا پلی بارگین کا قانون ختم نہیں ہونا چاہئے ، اگر پلی بارگین ختم ہوجائے تو پھر پیسہ وصول نہیں ہوسکے گا ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر “ میں گفتگو کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ اگر پلی بارگین ختم ہوجائے تو پھر پیسہ وصول نہیں ہوسکے گا ، لوگ کہیں گے کہ ٹھیک ہے کہ ہم قید کاٹ لیں گے ، پیسہ تو بچ جائے گا ، پلی بارگین کا قانون رہنا چاہئے کیونکہ دنیا میں یہ قانون موجود ہے ۔
انہوں نے کہا کہ نیب کے ملزم کو بند کرکے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوگا ، ہر انتظامی غلطی کو کرپشن نہیں بنایا جاسکتا ، دنیا میں کہیں ایسا نہیں ہوتا کہ ملزم کو پکڑ کر تفتیش کی جاتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وائٹ کالر ہو یا بلیک کالر کرائم ہو لوگوں کو پکڑ کر ان سے اعتراف کروانا یہ کوئی تفتیش کاطریقہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب قوانین میں بہتری لائی جانی چاہئے ، جس آدمی کوجب چاہا پکڑا لیاجائے، اس کی کھلی چھٹی نہیں ہونی چاہئے ، اس وقت دفتروں میں کام بند ہوئے ہیں اور سرکاری افسران خوفزدہ ہیں ، اس لئے نیب کے اس قانون پر قدغن ضرورہونی چاہئے ۔

مزید :

قومی -