نوازشریف پانامہ میں کسی اسد درانی کو حصہ دار بنا لیتے تو کچھ نہ ہوتا :سلیم صافی

نوازشریف پانامہ میں کسی اسد درانی کو حصہ دار بنا لیتے تو کچھ نہ ہوتا :سلیم ...
نوازشریف پانامہ میں کسی اسد درانی کو حصہ دار بنا لیتے تو کچھ نہ ہوتا :سلیم صافی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار سلیم صافی نے کہاہے کہ حکومت سے کرپشن ختم کرنے کی توقع کرنا احمقوں کی جنت میں رہنے کے مترادف ہے ، امیر کاررواں میں اتنا خوئے دلنوازی ہے کہ وہ ڈلیور کرنے کی بجائے سندھ پر چڑھائی کررہے ہیں، نواز شریف اگر پانامہ میں اپنے ساتھ کسی اسد درانی کو حصہ دار بنا لیتے تو کچھ نہ ہوتا

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہاکہ حکو مت کو سب سے بڑا مسئلہ یہ درپیش ہے کہ اس کے لیڈر عمران خان ہیں ، علیم خان ، جہانگیرترین اور نیل مسرت جیسے امیروں کی حکومت غربت ختم نہیں کرسکتی، اس حکومت سے کرپشن ختم کرنے کی توقع کرنا احمقوں کی جنت میں رہنے کے مترادف ہے ۔

انہوں نے کہا کہ امیر کاررواں میں اتنا خوئے دلنوازی ہے کہ وہ ڈلیور کرنے کی بجائے سندھ پر چڑھائی کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اگر پانامہ میں اپنے ساتھ کسی اسد درانی کو حصہ دار بنا لیتے تو کچھ نہ ہوتا ،اصغر خان کیس پر پہلے سپریم کورٹ کا فیصلہ آچکا ہے ، درجنوں لوگوں کے انٹرویوز بھی ہیں لیکن ایف آئی اے کو کوئی ثبوت نہیں ملتا ، سپریم کورٹ میں اصغر خان کے کیس کی پیروی کیلئے کوئی نہیں آیا اور ایف آئی اے کے پر جلتے ہیںاور اس کی وجہ سے ایف آئی اے نے یہ موقف اپنا لیاہے ۔

مزید :

قومی -